ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

روس،14ہزار سال سے برف میں منجمد بھیڑیے کے بچے کے پیٹ میں ملنے والی غذا نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

ماسکو(این این آئی)سائنسدانوں نے روس کے علاقے سائبیریا سے برف میں منجمد ہزاروں سال پرانے بھیڑیے کے 2بچے کچھ عرصے قبل دریافت کیے تھے اور اب ان سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کے جسموں میں محفوظ ڈی این اے سے سب سے پہلے تو محققین نے ان کے پیٹ میں وولی رینو نامی نسل کے زمانہ قدیم کے گینڈے کے گوشت کا ٹکڑا دریافت کیا۔یہ ٹکڑا بھیڑیے کے ایک بچے کے پیٹ کے اندر محفوظ تھا۔گوشت اور کھال کا ڈی این اے سائبیریا کی برف کے نیچے 14ہزار سال سے زائد عرصے تک محفوظ رہا اور اس سے سائنسدان مکمل جینوم کا سیکونس تیار کرنے میں کامیاب رہے۔محققین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ برفانی عہد کے کسی ایسے جانور کے مکمل جینیوم کو تیار کیا گیا جو کسی اور جانور کے پیٹ کے اندر تھاجس گینڈے کے گوشت کے ٹکڑے کو دریافت کیا گیا۔

محققین کے مطابق 14ہزار 400سال قبل مرا تھا، یعنی اس نسل کے معدوم ہونے سے چند سو برس قبل۔ماہرین عرصے سے بحث کر رہے ہیں کہ شکاریوں یا موسمیاتی تبدیلیوں، ان میں سے گینڈوں کی اس نسل کی معدومی کا باعث بننے والا عنصر کونسا ہے۔اس نئی دریافت میں ڈی این اے سے عندیہ ملا کہ معدومی سے چند سو سال قبل یہ گینڈے صحت مند تھے، بس اچانک کچھ ایسا ہوا جو ان کے خاتمے کا باعث بن گیا۔بھیڑیوں کے ایک بچے کو 15سال قبل کچھ شکاریوں نے سائبیریا میں دریافت کیا تھا جبکہ 4سال بعد دوسرے کو دریافت کیا گیا۔ان کی عمریں 9ہفتوں کے قریب تھی اور ڈی این اے بھی کافی حد تک ملتا جلتا تھا، تو ممکنہ طور پر وہ رشتے دار تھے۔سائنسدانوں کے خیال میں وہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث برف میں دب کر مرگئے اور 14ہزار تک برف میں منجمد رہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل Genome Biology and Evolution میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…