ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

لاہور میں اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور میں اپنی ہی 2بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے بدبخت باپ نے تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بدبخت باپ کے ہاتھوں اپنی ہی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ بچیوں کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے دونوں بچیوں اور ان کی والدہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

ا نہوں نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے والا بدبخت باپ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کو قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ بچیوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں۔ متاثرہ بہنوں اور ان کی والدہ کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو باپ درندگی کرے وہ والد نہیں مجرم ہے، قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر مظلوم بچی کے ساتھ کھڑی ہے، یہ کیس نظر انداز نہیں ہوگا۔ درندہ صفت ملزم کو سخت ترین سزا دلوا کر مثال قائم کی جائے گی۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ایک نعرہ نہیں، ہر بچی کے تحفظ کا ریاستی وعدہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…