لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیر سالک حسین کے مطابق سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے ویزا پالیسی میں نرمی پربات ہوئی، عرب ممالک کی جانب سے مثبت جواب ملا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے بتایاکہ پاکستان کا اٹلی کے ساتھ روزگار سکیم معاہدہ طے پا گیا، طریق کار طے کرنے کے لیے اٹلی سے آئندہ ماہ ٹیم آئے گی۔















































