جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔رپورٹ کے مطابق نئے گیس کنکشن کے حصول کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل)میں جمع کرائی گئی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں درخواستیں جمع کرائیں، جس سے کمپنی پر بوجھ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت اب تک تقریباً 4لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے تقریباً 29ہزار صارفین کو نئے کنکشن کی فراہمی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ نارمل میرٹ کیٹیگری کے تحت صارفین کی جانب سے مزید 3لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ 36ہزار کنورژن کیسز پرانے پیڈ ڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 64ہزار نئے آر ایل این جی پر مبنی کنکشنز فراہم کیے جا چکے ہیں۔

سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کمپنی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سٹاف اور مٹیریل کی کمی کے باعث نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…