لاہور (این این آئی)بسنت فیسٹیول ، فروری کے پہلے ہفتے شہری ”لانگ ویک اینڈ”انجوائے کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق بسنت پر صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں متوقع ہیں ،جمعرات 5فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہو گی،ہفتہ اتوار کے ساتھ جمعہ کی چھٹی بھی زیرغور ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے تھیں، اب انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کی چھٹی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس طرح جمعہ کی چھٹی سے لاہوریوں کو 4چھٹیاں ایک ساتھ مل جائیں گی۔ حکام کے مطابق چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے،چھٹیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا،سڑکوں پر موٹرسائیکلیں بھی کم سے کم نکلیں گی۔خیال رہے کہ شہر میں 6،7اور 8فروری کو بسنت کا اعلان کیا گیا ہے۔















































