جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

رمضان المبارک سے قبل ، عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

پشاور (این این آئی) فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہونے کے خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں آٹے کے ممکنہ بحران پر وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلے میں بتایا گیا کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم اور آٹے کی ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔مراسلے میں کہا گیاکہ پنجاب کی مختلف چیک پوسٹس پر گندم اور آٹے سے لدی گاڑیوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے جس کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مراسلے میں بین الصوبائی سطح پر گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں اور صوبہ پنجاب پر انحصار کرتا ہے، اس لیے پنجاب میں قائم غیر قانونی چیک پوسٹس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…