لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔ کارڈ کے مطابق ولیمہ کی تقریب 18جنوری 2026ء کو شریف فارمز جاتی امراء رائے ونڈ روڈ میں منعقد ہوگی۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ،سینئر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ شادی کی تقریبات 16سے 18جنوری کو ہوں گی، جن میں مہندی کی تقریب جاتی امراء میں، بارات لیک سٹی میں اور ولیمہ جاتی امراء میں ہوگا۔یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023ء میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ۔۔!! pic.twitter.com/OxQZOiT4XN
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 14, 2026















































