بہاولپور (این این آئی)بہاولپور کے علاقے خیرپورٹامیوالی میں لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر قریبی کھیتوں میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کی شام لڑکی کی تدفین کی گئی تھی، پیر کی صبح لاش قبر سے غائب تھی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی کی موت مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی، اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا، یہ بھی تحقیقات جاری ہے۔



















































