اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) ایران امریکا کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4638 ڈالر تک جا پہنچا۔ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایک تولہ چاندی 500 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 575 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 595 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے اور دس گرام سونا 771 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے کا ہوگیا تھا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں 180 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ چاندی 9 ہزار 75 روپے پر پہنچ گئی تھی۔















































