بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) حکومت نے ملک بھر میں کاغذی کرنسی کی جگہ نئی کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں10 روپے سے لے کر5ہزار روپے تک کے تمام نوٹ شامل ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی پہلی بار پولیمر(پلاسٹک)کرنسی بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کی لائف کاغذی نوٹ سے زیادہ ہو گی۔ذرائع کے مطابق، ملک میں تقریبا 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن میں موجود ہے اور اس نئی تبدیلی کے لیے حکومت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن دے گی۔کسی بھی نوٹ کو بند نہیں کیا جائے گا، تاہم تمام نوٹوں کے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز میں بڑی تبدیلی کی جائے گی۔

نئے کرنسی نوٹوں میں جدید فیچرز اور پلاسٹک نوٹ کے لیے خاص پولیمر مواد استعمال کیا جائے گا، تاکہ کرنسی کی پائیداری میں اضافہ ہو اور مستقبل میں یہ زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال ہو سکے۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ رواں سال کے دوران ملک بھر میں متعارف کرا دیے جائیں گے، جس سے کرنسی کا معیار اور سکیورٹی دونوں بہتر ہو جائیں گے۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…