اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیک ہونے کے باعث فلیٹ کے اندر گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں افسوسناک طور پر تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق ایک خاتون کی حالت نہایت تشویشناک ہے، جسے بے ہوشی کی حالت میں فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق اموات فلیٹ میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوئیں، تاہم واقعے کی اصل وجہ اور حتمی حقائق فرانزک ماہرین اور پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 45 سالہ خورشید فاطمہ، 60 سالہ زینت مزمل اور 70 سالہ زیبا مزمل کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ 23 سالہ نور فاطمہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔















































