کراچی(این این آئی) سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 17 جنوری کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے شبِ معراج کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ 17 جنوری بروز ہفتہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یاد رہے اسلامی ممالک کویت اور عمان کی جانب سے شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک میں 18 جنوری عام تعطیل ہوگی، تمام ادارے بند رہیں گے، شب معراج 27 ویں رجب 1447 کی رات کو منائی جائے گی۔خیال رہے معراج کی شب کو دین اسلام میں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے، جب اللہ رب العزت نے نبی کریم کو اپنے پاس بلا کر اپنا دیدار کرایا۔شب معراج رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے، جس روز حضور نبی کریم ۖآسمانوں سے بھجوائی گئی خصوصی سواری البراق پر سوار ہو کر خالق کائنات سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے تھے اور امت کے لئے 5 فرض نمازوں اور رمضان المبارک کے روزوں کا تحفہ لے کر آئے۔















































