جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ملک بھر میں جعلی کال سینٹرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی کال سینٹرز کی جانب سے وصول کردہ ماہانہ 1.5 کروڑ روپے کی خوردبرد کا معاملہ زیر غور آیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ اینٹی کرپشن ونگ کا کیس ہے۔ اس کیس میں تیرہ ملزمان کے خلاف ایف ائی آر ہیں، انھوں نے خوردبرد کی۔ یہ غیر قانونی کال سینٹرز کا معاملہ ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ کال سینٹرز پر تین سو ملین کی خوردبرد کا الزام ہے۔ ابھی تک کیس میں پندرہ لاکھ روپے کی ایک سب انسپیکٹر سے وصولی کی گئی ہے۔ تین افراد کا علم نہیں کہاں ہیں۔ پانچ لوگ ضمانت پر ہیں۔ تین لوگ ہمارے پاس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر میں تحقیق آگے بڑھے تو دوسرے محکموں کے لوگ بھی آ سکتے ہیں۔ کال سینٹرز کافی عرصے سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔ اس سال 271 ایف ائی اے افسران کو penalize کیا گیا۔ یہ ایف ائی اے کیسز کا 5.8 فیصد بنتا ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ کال سینٹرز کا معاملہ سالہ سال سے ہے۔ وزیر رحمان ملک نے بتایا تھا کہ گاڑی کی ڈگی میں سامان رکھ کر کال سینٹرز چل رہے ہیں ، ان میں سرکاری افسران شامل ہیں جن کی گاڑی میں کال سینٹرز بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپ ان مجرموں کو کارروائی سے پہلے کیسے پکڑ سکتے ہیں۔

یہ بتائیں کہ یہ کال سینٹرز امریکا برطانیہ میں ہیں؟ دنیا اپنے ملکوں میں ان کال سینٹرز کو ختم کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں۔ ہمارے کال سینٹرز سے ساری دنیا کو شکایت ہے۔ایف ائی اے حکام کے مطابق این سی سی ائی اب ایک علیحدہ بن چکا ہے جو پہلے ایف آئی اے کا حصہ تھا۔ اس کیس کو ہم وفاق کی اینٹی کرپشن ایجنسی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب وزارت آئی ٹی سیکرٹری نے کہا کہ کال سینٹرز غیر قانونی نہیں ، انکی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ جو کال سینٹرز ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں وہ غیر قانونی ہوتے ہیں۔ تین ہزار رجسٹرڈ کال سینیٹرز ہیں۔این سی سی آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ پچاس ہزار شکایات ہمیں سائبر سے متعلق موصول ہوئیں۔ کراچی میں ایک بہت بڑے ریڈ میں کال سینٹرز پکڑے گئے ہیں۔ گرفتار کرنے کا عمل جاری ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے بہت اچھا کام کیا تھا اور ریڈ کئے۔ اس میں ٹیکنالوجی بہت اہم ہے کیونکہ وہ بہت جلدی تبدیل ہوتی ہے۔ جب ٹیکنالوجی تبدیل ہوتی ہے تو ایجنسی ایک اسٹیپ پیچھے ہوتی ہے۔ سائبر کرائم کی شکل بدل گئی ہے ، اب صرف کال سینٹر نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا بھی آگیا ہے۔این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کے لئے بنایا گیا ہے۔

ہمیں وقت دیا جائے تحقیقات چل رہی ہیں، اس کے مکمل ہونے کے لئے کچھ مزید مہلت دی جائے۔وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے پاک ڈیٹا کام کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائرڈ ذوالفقار نے کمیٹی میں شکایت درج کرائی کہ بطور سی ای او میرے خلاف بورڈ اور وزارت آئی ٹی نے زیادتی کی ہے۔ مجھے کمیٹی انصاف فراہم کرے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ ذوالفقار نے کہا کہ پاکستان میں 16 آئی ٹی کمپنیاں ہیں جو اس وقت لسٹڈ ہیں میں پاک ڈیٹا کام کو محنت سے دوسرے نمبر پر لایا۔ میرے ساتھ اس وقت زیادتی ہوئی ہے، میں نے کچھ شرپسند عناصر کو کمپنی سے نکالا تھا۔ لاء ایڈوائزر پی ٹی سی ایل زاہدہ اعوان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل بورڈ ممبر کے perks نہیں۔ پی ٹی سی ایل میں حکومت کے چار بورڈ ممبرز ہوتے ہیں، تین سیکریٹری ہیں اور ایک وزیر اکنامک افئیر پی ٹی سی ایل کے بورڈ ممبر ہیں جس پر سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کون ہیں؟ پی ٹی ایس ایل نے جواب دیا کہ احد چیمہ ہیں۔سعدیہ عباسی نے کہا کہ ہمیں وفاقی وزیر قانون نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ یہ پیسے بند کر دیے جائیں۔چئیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے ہم لائسنس دینے جارہے ہیں۔ جب لوگ ڈیجیٹلی کمیونیکیٹ کرتے ہیں تو حکومت کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔ تو جس چیز سے حکومت کے اخراجات کم ہوتے ہیں وہ تو فری ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے یوایس ایف فنڈ اربوں میں جمع ہوا۔ وہ فنڈ استعمال نہیں ہوسکا۔بینکوں میں پیسے رکھ کر بھی کچھ لوگوں نے پیسے کمالیئے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…