اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، جہاں عالمی اور مقامی منڈیوں میں اضافے کے اثرات واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس میں 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس تیز رفتار اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے افراد اور عام صارفین میں تشویش کی فضا پائی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی بے یقینی کے حالات اس غیر معمولی اضافے کی اہم وجوہات ہیں، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔















































