اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

عرق گلاب کے دس فوائد جن کے بارے میں ہر کوئی نہیں جانتا

datetime 29  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گلاب کے پھولوں کو اکثر حسن اور خوبصورتی سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔ مشرق میں گلاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسے کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چاہے خوشی کا موقع ہو یا غم کا گلاب کے پھولوں کا ہونا لازمی ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت پھول ہے جس کی خوشبو سکون اور تازگی کا احساس دلاتی ہے۔ یہ قیمت میں زیادہ مگر خصوصیات کے اعتبار سے انمول ہے۔ اس کی پتیوں کی طرح اس میں سے نکلنے والا عرق بھی بڑے کام کی چیز ہے۔ اس کا سب سے زیادہ استعمال جلد کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ عرق گلاب کو مندرجہ ذیل 10مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے: 1۔ آنکھوں کی سوجن دور کرنے کے لیے اکثر صبح اٹھ کر آپ کی آنکھیں سوج جاتی ہیں۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جیسے کے جسم میں پانی کی کمی، ذہنی دباو¿ یا بادی غذا کا استعمال۔ صبح اٹھ کہ اگر آپ کی آنکھیں سوجی ہوئی لگیں تو ان پر عرق گلاب چھڑکنے سے سوجن چلی جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر بھی آنکھوں پر رکھ سکتے ہیں۔ اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ 2۔ کلیزر کے طور پر روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرد اور میل کچیل صاف ہوجاتا ہے اور آپ کا چہرہ تروتازہ لگنے لگتا ہے۔ یہ ایک بہترین اینٹی سیپٹک بھی ہے۔ عرق گلاب چہرے کو نرم و ملائم کرتا ہے اور اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے۔ 3۔ فیس پیک بنانے کے لیے عرق گلاب فیس پیک بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیسن کو عرق گلاب میں گھول کر چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر دھولیں۔ یہ فیس پیک چکنی جلد والوں کے لیے مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی اور عرق گلاب کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کا سارامیل کچیل صاف ہو جاتا ہے۔ دونوں مکسچر سے ہی چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہو تو آپ ایلوویرا اور عرق گلاب کا پیک بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ 4۔ چہرے میں مناسب نمی برقرار رکھنے کے لیے خشک جلد والوں کی جلد پر عرق گلاب مواسچرائزر کا کام کرتا ہے اور جلد کی کھچاوٹ دور کرتا ہے۔ جبکہ چکنی جلد والوں کے چہرے پر عرق گلاب کے استعمال زائد چکناہٹ اور تیل ختم ہوجاتا ہے۔ یہ آپ کی جلد میں مناسب نمی برقرار رکھتا ہے۔ 5۔ رات میں میں بطور ٹونر استعمال ایک چھوٹا چمچ عرق گلاب اور ایک چھوٹا چمچ دودھ ملا کہ روئی کی مدد سے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں۔ اس سے آپ کی جلد کی رنگت ایک سی رہتی ہے۔ مستقل استعمال سے چہرے کی ٹین نیس یا جھلساہٹ اور سیاہ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔ 6۔ جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے جیسا کہ اوپر ذکر ہوا، ایلوویرا کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال چہرے کی نمی بحال کرتا ہے۔ دن بھر وقفے وقفے سے عرق گلاب کا اسپرے کرنے سے خشک جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔ 7۔ چہرے کے دھبے اور جھریاں مٹانے کے لیے دہی، میں کھیرااور سندل کی لکڑی پیس کر ملالیں اس میں عرق گلاب شامل کرکے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر بطور ماسک لگانے سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ 8۔ شیمپو کے بعداستعمال شیمپو کرنے کے بعداکثر بال خشک ہوجاتے ہیں۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلاب لگا لیا جائے تو بال خشک نہیں ہونگے۔ 9۔ ایک بہترین کنڈشنر یہ ایک بہترین کنڈشنر کا کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے والے فنگس کو بھی ختم کرتا ہے۔ 10۔ چہرہ دھونے کے لیے عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ عرق گلاب میں موجود وٹامن بی تھری، سی، ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار رکھتے ہیں۔ گلاب چہرے اور جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ نہ صرف اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے صحت مند بھی بناتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…