کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے موسم سرما کی شدت میں اضافے کی وجہ سے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے سردی میں شدت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، اسکول بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہے گا۔















































