اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی طلبہ کیلئے چین میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کر دیا گیا ہے، چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔سکالرشپ میں فری ٹیوشن فیس، رہائش، میڈیکل سہولیات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔
انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔درخواستوں کا عمل ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جبکہ اسکالرشپ کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔















































