جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

آئی ایم ایف شرائط کے تحت پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت فیصلہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار بہتر بنانے کے لیے پی سی ون کی تیاری اور جانچ کا نیا فریم ورک منظور کر لیا۔نئے فیصلے کے مطابق کوئی بھی ترقیاتی سکیم پی سی ون کی منظوری کے بغیر سالانہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ نہیں بن سکے گی، اس سے قبل بغیر مناسب تیاری، تخمینہ لاگت اور پی سی ون منظوری کے متعدد سکیمیں بجٹ میں شامل کر لی جاتی تھیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس نئے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نعیم رئوف اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت نسوانہ نے ڈرافٹ تیار کیا۔حکومت نے پی سی ون کی تیاری اور اپریزل ریڈینس کو معیاری اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے اپریزل فریم ورک میں سٹیج گیٹ ریڈینس چیکس شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت گیٹ زیرو سے گیٹ تھری تک منصوبوں کی جانچ کا واضح اور مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، فریم ورک کا مقصد منصوبوں میں لاگت اور وقت کے غیر ضروری اضافے کو روکنا، ریویژن اور عملدرآمد کے دوران آنے والے شاکس کو کم کرنا ہے، پی سی ون میں ڈیزائن میچورٹی اور سکوپ لاک کو لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

لاگت، شیڈول اور پروکیورمنٹ پلاننگ کے لیے کم از کم معیارات مقرر کرنے، آپریشن اور مینٹیننس اخراجات کو پی سی ون میں واضح کرنے، نتائج کی تصدیق اور مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے، نئے فریم ورک میں مختلف سیکٹرز کے لیے مخصوص نکات شامل کرنے، زبان اور فارمیٹ کو مزید واضح اور قابلِ استعمال بنانے کی بھی تجویز بھی دی گئی ہے، اس اقدام کو پی سی ون کے معیار اور یکسانیت بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا ادارہ جاتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔حکومت نے اپریزل فریم ورک کو سپانسرنگ ڈیپارٹمنٹس کے لیے ریفرنس دستاویز بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مثریت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…