بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

سال2025میں7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے، 18 ہزار اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی شامل

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سال 2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے جن میں 18 ہزار 352 اعلی تعلیم یافتہ لوگ شامل ہیں۔بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔بیورو آف امیگریشن کے مطابق2025 میں7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے، سال 2024 میں7 لاکھ 27 ہزار381 پاکستانی بیرون ملک گئے تھے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ 2025 میں 5659 اکانٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار795 ڈاکٹر، 5946 انجینئرز بیرون ملک گئے۔دستاویز کے مطابق 2025 میں1640 نرسز، 1725 اساتذہ، 1 لاکھ 63 ہزار718 ڈرائیور، 6475 الیکٹریشن بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔بیورو آف امیگریشن کے مطابق سال 2025 میں 4 لاکھ65 ہزار138 مزدور ، 5700 مستری ، 12703 ٹیکنیشنز، 11777 مینجر ، 2306 پلمبر،2027 ویٹر بھی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں18 ہزار 352 اعلی تعلیم یافتہ لوگ بیرون ملک گئے، 13 ہزار657 انتہائی ہنر مند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند افراد بیرون ملک چلے گئے۔دستاویز کے مطابق 42 ہزار257 نیم ہنرمند،4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند افراد بیرون ملک گئے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی سعودی عرب، 52 ہزار 664 افراد یو اے ای، 68 ہزار 376 پاکستانی قطر،37 ہزار726 بحرین ، 6590 پاکستانی کویت،39 جنوبی کوریا گئے۔دستاویز کے مطابق 2025 میں 1005 پاکستانی ملازمت کیلئے امریکا، 4355 برطانیہ ، 984 افراد ملازمت کیلئے جرمنی اور 813 اٹلی گئے۔اس کے علاوہ 2025 میں2230 پاکستانی ملازمت کیلئے چین، 2210 جاپان، 1109 رومینیا گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…