ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

مشعال ملک نے 28جنوری کو یاسین ملک کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید شوہر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 جنوری کو یاسین ملک کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، میں صرف اپنے شوہر کیلئے نہیں لاکھوں شہدا کیلئے نکلی ہوں ۔ راولپنڈی راجہ بازار کے باجوڑ پلازہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کشمیر کی تحریک سیاست نہیں، قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے، ہم ووٹ یا اقتدار کیلئے نہیں نکلے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی آج حق و باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین نسل کشی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں پامال کی گئیں لاکھوں کشمیری شہید ہزاروں لاپتہ ہیں مگر دنیا خاموش تماشا ئی بنی ہوئی ہے، مساجدشہید کی جا رہی ہیں، خاموشی ظلم کو طاقت دیتی ہے، خوف کے بت توڑنا ہوں گے، مشعال ملک نے کہا یاسین ملک ساڑھے چھ سال سے تنہائی سیل میں قید ہیں، انہیں وکیل اور اہلِ خانہ اسے ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…