بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

بشری انصاری نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکائونٹس کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بشری انصاری نے کہا کہ نامعلوم عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے خود کو بشری انصاری ظاہر کرتے ہیں اور خیرات و فلاحی کاموں کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کرتے ہیں۔سینئر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود متعدد جعلی آئی ڈیز ان کی نہیں ہیں اور عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سستی اور گھٹیا حرکتوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ جعلی اکانٹس یہ دعوی کرتے ہیں کہ کسی مذہبی دن کے موقع پر غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے، جبکہ بعض افراد این جی او بنانے کے نام پر بیواں اور نادار افراد کی امداد کے لیے چندے کا تقاضا کرتے ہیں۔سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں بیشرم لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی دے چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود جعلی اکانٹس کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر وہ کبھی کسی کی مدد کرتی ہیں تو وہ ذاتی طور پر اور خاموشی سے کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوشل میڈیا پر چندہ اکھٹا نہیں کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مشہور شخصیت کے نام سے پیسے مانگنے والے اکانٹس پر اندھا اعتماد نہ کریں۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…