بوگوٹا(این این آئی ) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کولمبیا کو کسی قسم کی دھمکی یا جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
صدر گستاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ماضی میں ہتھیار نہ اٹھانے کی قسم کھائی تھی، تاہم وطن کے دفاع کے لیے وہ ایک بار پھر یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔















































