منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کابیان بھی سامنے آگیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی آل رانڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔عماد وسیم کے بیان پر ردعمل میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے، جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بدلے کے لیے نہیں،اپنے اور بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کیلئے بول رہی ہوں، جس کو خاموش کردیا جاتا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے، 5 سال کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔انہوںنے کہاکہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگر تعلق پھر بھی قائم رہا، بطور بیوی اور ماں رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہی۔انہوںنے کہاکہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا، جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا۔اس سے قبل عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برس سے اختلافات تھے جو حل نہیں ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…