بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان 2900 کروڑ بھارتی روپے کے مالک نکلے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیریئر کے دوران سلمان خان نے ناصرف بالی ووڈ کو بطور اداکار بیشمار کامیاب فلمیں دیں بلکہ ایک کامیاب سرمایہ کار اور بزنس مین کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی مجموعی دولت میں ممبئی کا شاندار گھر، کئی رئیل سٹیٹ پراپرٹیز، ایک وسیع فارم ہاس، لگژری گاڑیاں اور ایک یاٹ شامل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان ممبئی کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں جہاں سے بحیرہ عرب کا خوبصورت نظارہ نظر آتا ہے۔

سلمان گرائونڈ فلور جبکہ والد سلیم خان پہلی منزل پر مقیم ہیں،سلمان خان کا پنویل میں واقع فارم ہائوس جسے ارپیتا فارمز کہا جاتا ہے تقریبا 150ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی مالیت 80 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے،یہاں نجی جم، سوئمنگ پول، جانور اور کھیتی باڑی کی سہولت موجود ہے، خان خاندان کی بڑی تقریبات اور سلمان کی سالگرہ بھی اکثر یہیں منائی جاتی ہے،ممبئی کے علاوہ سلمان خان کے پاس کارٹر روڈ اور ورلی میں بھی جائیدادیں موجود ہیں، اس کیساتھ ساتھ وہ دبئی میں دی ایڈریس ڈائون ٹائون اور برج پیسیفک ٹاورز میں لگژری اپارٹمنٹس کے مالک بھی ہیں تاہم ان کی مالیت منظر عام پر کبھی نہیں آ سکی۔

سلمان خان کے پاس رینج روور، ٹویوٹا لینڈ کروزر، نسان پیٹرول، آڈی آر ایس 7، بی ایم ڈبلیو ایکس 6اور مرسڈیز بینز جی ایل جیسی لگژری گاڑیاں موجود ہیں،سلمان خان نے پاس تقریبا 3کروڑ روپے کی ایک یاٹ بھی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان ایک فلم کیلئے 100سے 150کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں،اس کے علاوہ وہ گزشتہ 15سالوں سے مقبول ٹی وی شو بگ باس کی میزبانی سے بھی بھاری آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…