ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمی حل کرلیا گیا، جس میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم نکلا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ پولیس رائیونڈ کے علاقے میں 62سالہ بزرگ خاتون رئیسہ بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم نکلا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی ساس رئیسہ بی بی کوگلا دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزم مقتولہ کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھا اور قتل کرنے کے بعد مقتولہ کی تدفین تک تمام کاموں میں پیش پیش رہا۔پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جسے مضبوط چالان مرتب کروا کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو تشدد اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…