راولپنڈی(این این آئی)تھانہ کلر سیداں میں سوتیلے بیٹے نے بیوہ ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور دوسری خاتون کو زخمی کر دیا۔واقعہ سروبا چوہدریاں کے علاقے میں پیش آیا۔مقتولہ چاند بی بی کی لاش اور زخمی ہونے والی خاتون رقیبن بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات شروع کر دی ۔
پولیس نے فرار ہونے ملزم محمد رضا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ ملزم محمد رضا نفسیاتی مریض اور غیر شادی ہے۔پولیس کے مطابق اکثر گھر میں جھگڑا کرتا رہتا تھا، جاں بحق ہونے والی بیوہ ماں کی عمر 75 سال سے زائد ہے۔















































