جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارت: الیکشن میں ووٹرز کو ووٹ کے بدلے مہنگی گاڑیاں تھائی لینڈ کے ٹرپ اور زمین کی پیشکش

datetime 26  دسمبر‬‮  2025 |

پونے (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں بلدیاتی انتخابات آئندہ ماہ شیڈول ہیں تاہم امیدواروں نے ووٹرز کو لبھانے کے لیے بڑے پیمانے پر تحائف اور مراعات کی پیشکش ابھی سے شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر کے متعدد حلقوں میں امیدوار ووٹرز سے مہنگی گاڑیاں، غیر ملکی دوروں، سونے اور دیگر قیمتی اشیاء دینے کے وعدے کر رہے ہیں۔پونے کے ایک امیدوار نے لکی ڈرا کے ذریعے 11 ووٹرز کو 1100 مربع فٹ زمین دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے رجسٹریشن بھی شروع ہو چکی ہے جبکہ دوسرے امیدوار نے شادی شدہ جوڑوں کے لیے پانچ دن کے لگڑری تھائی لینڈ ٹور کی پیشکش کی ہے۔

کئی وارڈز میں ایس یو وی گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور سونے کے زیورات لکی ڈرا کے ذریعے دینے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین ووٹرز اور گھریلو خواتین پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ہزاروں پاٹھانی ساڑھیاں تقسیم کی جا چکی ہیں جبکہ سلائی مشینیں اور سائیکلیں بھی بانٹی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے بڑی جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ، بات چیت، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…