جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 15 غیر ملکی اور 19 پاکستانی شہری گرفتار

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جعلی لاگ اِن دکھا کر انہیں اصل انویسٹمنٹ پورٹل کا یقین دلایا جاتا تھا، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10ہزار سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 6 سے عمل میں آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…