ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ٹیلی کام ٹیرف پر تنازع، چین نے بھارت کو عالمی فورم پر گھسیٹ لیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

بیجنگ (این این آئی)چین نے بھارت کے خلاف عالمی تجارتی ادارے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں باضابطہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کا مؤقف ہے کہ بھارت کی بعض تجارتی پالیسیاں اور پابندیاں چینی مصنوعات کے لیے نقصان دہ ہیں اور یہ عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نافذ کیے گئے بعض اقدامات منصفانہ تجارت کے اصولوں کے منافی ہیں، جس کے باعث چینی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق چین نے اس معاملے پر عالمی تجارتی فورم سے رجوع کیا ہے تاکہ بھارت کو اپنی متنازع تجارتی پالیسیوں میں تبدیلی پر مجبور کیا جا سکے۔چین نے اپنے مقدمے میں خاص طور پر بھارت کی ٹیلی کام ٹیرف پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر درست کیا جائے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام چین اور بھارت کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…