جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

قومی یکجہتی، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی،کورکمانڈرز کانفرنس

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ قومی یکجہتی ، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی، بھارتی سرپرستی والے تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں سے فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گاجبکہ فیلڈ مارشل ،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حکومت اورپاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے،پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ملک یقینی طورپر عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فورم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔فورم نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش آیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے غیرملکی ایما پر دہشتگردی کے فروغ کے خلاف ماد روطن کا دفاع کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش آیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیرمتزلزل جرات،پیشہ ورانہ مہارت اورقربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی والے تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں ، دہشت گردوں کے معاونین کے ساتھ بھی فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھرمیں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ فورم نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ حکومت اورپاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ملک یقینی طورپر عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کودرپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔فورم نے کہا کہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔

فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں۔شرکا نے پائیدار امن، استحکام یقینی بنانے کے لیے دیگر علاقوں میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کا اعادہ کیا۔شرکا کانفرنس نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مقف کی بھی توثیق کی۔ فورم کے شرکا نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ کیا۔کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری ، نظم و ضبط، تربیت، نئی جدتیں،میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کا اعلی ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…