منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آبا د (نیوز ڈ یسک)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان خیبرپختونخوا حکومت کے معاونِ خصوصی شفیع جان نے نجی ٹی وی چینل سماء کے پروگرام ’’دوٹوک‘‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔شفیع جان کے مطابق 8 فروری 2026 کو پورے ملک میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک امید کی کرن کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور پارٹی اپنی سیاسی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھائے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قوتوں کو دوبارہ ایک میز پر بیٹھنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ آئین اپنی اصل حالت میں نظر آتا ہے اور نہ ہی عدلیہ آزاد دکھائی دیتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو ججز مزاحمت کر سکتے تھے وہ نظام سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ عوام کا عدالتی نظام سے اعتماد تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ دو برسوں میں پارٹی اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر سکی، تاہم اس کے باوجود جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…