دبئی (نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے یونس خان نے مزید ریکارڈ زاپنے نام کر لئے ،ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 14 ویں بلے باز بننے کے ساتھ 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے عمر رسیدہ بلے باز کا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔یونس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ یونس خان نے تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے کا جیک کیلس کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا اور وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سنگاکارا کے پاس ہے انہوں ںے 172 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔یونس خان نے 103 ٹیسٹ میچز کی 184 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ علاوہ ازیںیونس خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 37 برس اور 329 دن کی عمر میں نو ہزار رنگ مکمل کر کے اس عمر میں اتنے رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔یونس خان کو ہر ملک کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔