بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

فجر کی نماز میں موسیقی کا تحفہ ملا، آئمہ بیگ کا متنازع بیان وائرل

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا متنازع بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ایسی شخصیت ہیں جو دماغ میں کوئی دھن آنے پر فوراً اسے ریکارڈ کر لیتی ہیں۔ایسا ہی ایک جذباتی انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے وقت خوبصورت دھن اور گانے کے بول ان کے ذہن میں آئے۔آئمہ نے بتایا کہ وہ فجر کی نماز کے بعد انتہائی اداس اور تنہا محسوس کر رہی تھیں کیونکہ انہیں اپنی والدہ بہت یاد آرہی تھیں اور وہ وقت گزارنے کیلئے والدہ کی کچھ چیزیں دیکھ رہی تھیں، جس کے بعد آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور وہ دوبارہ رونا شروع ہو گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً صبح 6 بجے انہیں اپنی والدہ کیلئے ایک خاص دھن اور کچھ بول ذہن میں آئے، جسے انہوں نے فوراً ریکارڈ کر لیا۔آئمہ نے اس وقت کی جذباتی کیفیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے میوزک کی دنیا میں قدم رکھنے کے دوران ہی ان کی والدہ بیمار ہو گئی تھیں اور وہ زیادہ وقت ان کے ساتھ نہیں گزار سکیں۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا ان کی والدہ کے لیے تھا تاہم وہ ابھی اس کے بول کو منظر عام پر نہیں لائیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی البم کا نام گڑیا بھی اپنی والدہ کے نام پر ہی رکھا ہے کیونکہ سب انہیں پیار سے گڑیا کہہ کر بلاتے تھے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…