اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سری لیلا نے اپنی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروادی۔سری لیلا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا جس میں ان کی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کے باعث ہونے والی ذہنی اذیت اور صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں اس سنگین مسئلے کا علم ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے۔

سری لیلا نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کے غلط استعمال کو فروغ نہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کا مقصد انسانی زندگی کو آسان بنانا ہے، نہ کہ اسے مزید پیچیدہ اور تکلیف دہ بنانا۔

سری لیلا نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال اور اس کے غلط استعمال میں واضح فرق ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے خواتین کے احترام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کسی نہ کسی رشتے سے جڑی ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کام کیوں نہ کرتی ہو۔ کسی کو بھی مسخ شدہ یا جعلی تصاویر کے ذریعے بدنام کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث آن لائن سرگرمیوں سے لاعلم رہنے کا بھی ذکر کیا اور اس معاملے کی نشاندہی کرنے پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

سری لیلا نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے لیے انتہائی پریشان کن اور دل شکن ہے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ اب اس معاملے کو متعلقہ حکام سنبھال رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…