جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اداکار کا اہلیہ سمیت بیدردی سے قتل؛ بیٹا گرفتار

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)ہالی وڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار رابرٹ راب رینر اور ان کی اہلیہ مِشل سینگر رینر دو روز قبل لاس اینجلس میں اپنے گھر سے مردہ حالت میں ملے، جس نے فلمی دنیا کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی لاشوں پر چاقو کے متعدد وار کے گہرے نشانات پائے گئے، جن سے مسلسل خون بہنے کے باعث ان کی موت ہوئی۔

ابتدا میں شبہ تھا کہ شاید دونوں کو کسی نامعلوم چور نے گھر میں گھس کر قتل کیا ہے۔تاہم تازہ پیشرفت میں پولیس نے جوڑے کے 32 سالہ بیٹے نِک رینر کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی باضابطہ الزام عائد نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سفاکانہ قتل کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور مزید حقائق جلد سامنے آئیں گے۔ اب تک کیس میں کوئی دوسرا مشتبہ سامنے نہیں آیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نِک رینر خود بھی فلم سازی اور فوٹوگرافی سے جڑے ہوئے ہیں، تاہم وہ کئی عرصے سے منشیات کے استعمال اور بے گھری کے مسائل کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ 2015 میں وہ اپنی اسی جدوجہد پر مبنی فلم Being Charlie میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

مرحوم رابرٹ راب رینر کے خاندان نے اس المناک واقعے کو ناقابلِ برداشت نقصان قرار دیتے ہوئے عوام سے گزارش کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔واضح رہے کہ رابرٹ رینر ایک با اثر فلم ساز اور اداکار تھے جنہوں نے متعدد کلاسک فلموں اور ٹی وی پراجیکٹس کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…