اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک ) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنے ڈرامے کی شوٹنگ میں مداخلت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔لاہور میں سید نور اور دیگر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگیتا نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے دوران کچھ افراد نے اچانک سیٹ پر دھاوا بول دیا، فنکاروں کو ڈرایا دھمکایا اور ریکارڈنگ رکوانے کی کوشش کی۔سنگیتا کے مطابق وہ پانچ دہائیوں سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن اس طرح کے رویے کا پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے سیٹ پر موجود اداکارہ صائمہ کو دو گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا اور پوری ٹیم خوف کا شکار رہی۔ہدایتکارہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہوں نے شیرا کوٹ تھانے میں اسلحہ بردار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ سنگیتا کے مطابق ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز بھی شامل تھے، تاہم صورتحال بگڑنے کے باعث وہ شوٹنگ میں حصہ نہ لے سکے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ احمد جہانگیر بلوچ نامی ایک شخص بار بار یہ کہہ رہا ہے کہ اگر وہ اکیلے میں ملاقات کریں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، جس سے معاملہ مزید مشکوک ہوگیا ہے۔اداکارہ صائمہ کے شوہر اور سینئر ہدایتکار سید نور نے بھی اس موقع پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ ہم برسوں سے لوگوں کو تفریح فراہم کر رہے ہیں لیکن بدلے میں ہمیں ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو ڈرایا گیا مگر اس نے حوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔سید نور نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری پہلے ہی مشکلات سے گزر رہی ہے، ایسے واقعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق پہلے شوٹنگ مقامات پر عام لوگ مسائل پیدا کرتے تھے اور اب وکلا کی جانب سے پریشان کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…