اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونس خان نے تمام سابق پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) یونس خان نے تمام سابق پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا،ایسا ریکارڈبناڈالا جو شائد عرصے تک کوئی توڑ نہ سکے،یونس خان جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تو گزشتہ میچ ہی میں بن گئے تھے۔ مگر اب 9000 رنز کا سنگ میل عبور کر کے وہ دنیا کے چودھویں اور پاکستان کے پہلے 9000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستان کی ایک سوتین ٹیسٹ میچ میں نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز نے کیرئیر کی ایک سو چوراسی ویں اننگز میں نو ہزار رنز مکمل کیے۔یونس خان کو پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیس سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سینتیس سالہ کرکٹر کا اگلا ہدف دس ہزار ٹیسٹ رنز کا ہے۔ یونس خان نے یہ ہدف حاصل کرتے ہی فوراً اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا اور میدان میں موجود شائقین کا بلا اٹھا کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر داد دی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…