اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ ایک بار پھر اوپر چلے گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 212 ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کا فی تولہ بھاؤ 500 روپے بڑھ گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے مقرر کی گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے تک پہنچ گئے۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 452 روپے کی تاریخ ساز بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 531 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔















































