بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

برطانیہ نے ملک بدر نہیں کیا، ویزا منسوخ ہوا ہے، رجب بٹ

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اپنی برطانیہ سے ملک بدری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔برطانیہ کی جانب سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور بدھ کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے 10 دن کی راہداری ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر مقدمات ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا منسوخ ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ کراچی میں دس دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام سدا بہار نہیں ہیں جب تک کیس چل رہا ہے تب تک پاکستان میں ہی ہیں۔رجب بٹ نے کہا کہ برطانیہ میں اگر ویزا منسوخ ہو تو 10 سال کی پابندی لگتی ہے تو ہمیں خود پر پابندی نہیں لگوانی، وزٹ کے لیے کبھی بھی جانا پڑ سکتا ہے، لیکن رہنا پاکستان میں ہی ہے۔اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ میرا ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، میرے پاس برطانوی شہریت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دو ایف آئی آرز ہیں جن پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لی اب آگے کیس کو چلائیں گے۔ندیم نانی والا نے کہا کہ میں ڈکی (سعد الرحمن) سے ملا جو بات ہوئی سوشل میڈیا پر بتائی، جب وقت آئے گا سب بتائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی حکام نے رجب بٹ کا ویزا منسوخ کر کے انہیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، کیونکہ ویزا کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ رجب بٹ نے اپنے خلاف پاکستان میں جاری فوجداری کارروائیوں سے متعلق حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…