میڈرڈ (نیوزڈیسک)سپین ترقی کے نئے دورمیں داخل، سپین میں بےروزگاری کی شرح 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی سے لےکر ستمبر تک کے سیاحتی سیزن کے دوران بےروزگاری کی شرح22.4فیصد سے کم ہوکر21.2فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ دسمبر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ملکی اقتصادی حالت کی بہتری کےلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بعد روزگار کی فراہمی کے شعبے میں بہتری آرہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں