پیرس (نیوزڈیسک) فرانسیسی فضائی کمپنی’ایئر فرانس‘ کی جانب سے اگلے برس 2016ءمیں ایک ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کی تصدیق کے بعد پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرفرانس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈرک گاگے نے منیجرز اور یونین کے نمائندوں کے اجلاس میں بتایا کہ’رضاکارانہ روانگی‘ کے پروگرام کے تحت 2016ءمیں ایک ہزار آسامیاں ختم کی جارہی ہیں۔ تاہم ان شعبوں کا ذکر نہیں کیا گیا جنہیں ہدف بنایا گیا ہے کمپنی نے 2017 ءمیں بھی 1900ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اجلاس کے بعد پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ مجموعی طور پر پرامن رہا تاہم بعض مظاہرین نے آگ اوردھوئیں کے گولے چھوڑے ۔ مظاہرے میں تقریباً7 ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔ایئر فرانس کے مطابق ری سٹرکچرنگ کے منصوبے سے کمپنی کو مجموعی طور پر2ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔