اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلادیش پریمیر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بھی پاکستانی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک )رواں سال کے آخر میں ہونے والی بنگلادیش پریمیر لیگ نے 16پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا،پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ اور شاہد آفریدی لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔22نومبر سے شروع ہونے والی بی پی ایل کے تیسرے سیزن میں شامل چھ ٹیموں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 53 کھلاڑیوں کے نام دئیے گئے تھے جن میں ¾سے 16کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یاسر شاہ نے بی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے ڈھاکا ڈائینامائیٹس سے معاہدہ کیا ہے اور وہ قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ڈھاکا کی ٹیم میں سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکاراکے علاوہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عرفان، سہیل خان، اوپنرشاہ زیب حسن اور ناصر جمشید بھی شامل ہیں۔فاسٹ بولر وہاب ریاض رانگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے جس میں سری لنکا کے تلکارتنے دلشان، پریرا اور ویسٹ انڈیز کے سمنز کے علاوہ افغانستان کے کپتان محمد نبی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔شاہد آفریدی اور سہیل تنویر سلہٹ سپراسٹارز کاحصہ ہیں جہاں نمایاں کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روی بوپارااورآسٹریلیاکے بریڈ ہوگ اور سری لنکا کے اجنتھا مینڈس جیسے نام موجود ہیں۔فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی چٹاگانگ ویکنگز سے معاہدہ کرچکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل، مڈل آڈر بلے باز عمراکمل اور ان کے بھائی کامران اکمل کو چنا گیا ہے۔نوجوان آل راﺅنڈرعماد وسیم اور محمد سمیع بریسال بلز کا حصہ ہیں جس نے کرس گیل اور برینڈن ٹیلر جیسے مشہور کھلاڑی سے بھی معائدہ کیا ہے۔سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور احمد شہزاد کو کمیلا وکٹوریا نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔اس ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور سری لنکاکے کلاسیکرا کے علاوہ کوئی بڑا نام شامل نہیں۔ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان سمیت یونس خان اور محمد حفیظ کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔محمد آصف اور سلمان بٹ بھی خالی ہاتھ رہ گئے جبکہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمدعامر سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…