اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہریار خان نے اصل بات چھپائی ہے: نجم سیٹھی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو اعلیٰ ترین عہدیداروں شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان ’اختلافات‘ سامنے آئے ہیں۔نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں شہریار خان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کے حالیہ دورۂ بھارت کے موقع پر شیو سینا کے حملے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی کوئی خبرگیری کی تھی۔شہریار خان نےگذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شیو سینا کے حملے کے بعد وہ تمام وقت بی سی سی آئی کی طرف سے فون کا انتظار ہی کرتے رہے، لیکن کسی نے خبرگیری تک نہیں کی اور نہ ہی فون کر کے اس واقعے پر معذرت کرنے کی بھی زحمت گوارا کی گئی جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب وہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔نجم سیٹھی نے دنیا ٹی وی پر کامران خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ شہریارخان نے اصل بات چھپائی ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شیو سینا کے حملے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے شہریار خان کو فون نہیں کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ششانک منوہر اپنا تمام تر رابطہ اپنی بیگم کے ذریعے کر رہے تھے۔ششانک منوہر اور شہریار خان کی بیگمات ایک ہی کمرے میں تھیں اور ششانک منوہر سارے پیغامات اپنی بیگم کے ذریعے پہنچا رہے تھے اور ہم لوگ ہر مرحلے پر آگاہ تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کے بارے میں ان ہی ادارے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا میڈیا میں آ کر اس طرح بیان دے دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ایک دھارے پر نہیں چل رہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اس طرح سامنے آئے ہیں۔کچھ عرصہ قبل شہریار خان نے پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بیان دیا تھا جس پر نجم سیٹھی نے سخت ناراضی ظاہر کی تھی اور شہریار خان کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی پڑگئی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…