کراچی- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز بڑھ گئیں، جس کے بعد ملکی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1972 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے کا ہو گیا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 60 روپے بڑھ کر 5482 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مستحکم انداز میں مہنگا ہوا، جہاں فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4165 ڈالر تک جا پہنچی۔















































