اسلام آباد — وفاقی حکومت نے نیا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکم جنوری سے اذان اور باجماعت نماز کا وقت مکمل طور پر یکساں ہوگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ دونوں شہروں میں نماز کے مشترکہ اوقات کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے گزشتہ دورِ وزارت میں بھی اس منصوبے کا تقریباً 80 فیصد کام پہلے ہی ہو چکا تھا۔سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علما سے بھی مشاورت جاری ہے، اور جڑواں شہروں میں کامیاب نفاذ کے بعد پورے ملک میں نماز کے اوقات کو یکساں کرنے کی کوشش کی جائے گی۔















































