جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی ٹیسٹ: انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، 5 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 5 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہو گیا ہے۔ وہاب ریاض نے انگلش بلے باز معین علی کو ابتدائی اوورز میں ہی پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کو بڑی کامیابی دلا دی، وہ صرف ایک سکور بنا سکے۔ قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آ?ٹ ہو گئی۔ کپتان مصباح الحق شاندار 102 رنز اور اشد شفیق 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ تفصیل کے مطابق میچ کے ابتدائی روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک 282 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تاہم دوسرے روز کھیل کے آغاز پر ہی براڈ نے ان کی وکٹ حاصل کر لی۔ مصباح الحق کے بعد اسد شفیق مرد میدان بنے اور انگلش باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے، انہوں نے ناقابل شکست 83 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ 19، شان مسعود54، شعیب ملک2، وہاب ریاض6، یاسر شاہ 16 اور ذوالفقار بابر 3 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ عمران خان کوئی سکور نہ بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور مارک ووڈ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، بین سٹاکس اور عادل رشید ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہو سکے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر کپتان مصباح الحق کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…