اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونس حکام کے رویے سے نالاں،لب کشائی سے گریز

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی اسٹار بیٹسمین یونس خان ریکارڈ پر زیادہ ستائش نہ ہونے پرحکام کے رویے سے نالاں دکھائی دیتے ہیں، البتہ انھوں نے کھل کر لب کشائی سے گریز کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے کارنامے پر جشن کیوں نہیں منایا یہ بورڈ سے پوچھا جائے؟میرے بیٹ سے نکلا ہر رن اپنے ملک کیلیے ہے،کبھی سوچا نہیں تھا کہ جاوید میانداد سے آگے نکل آو¿ں گا، ملک کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنزکا اعزاز مجھے مغرور نہیں کرپائے گا۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کیا، یونس خان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ کا جاوید میانداد کا 22 سال پرانا ریکارڈ ابوظبی ٹیسٹ میں توڑا،اب دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 54 رنز بناکر وہ9 ہزار کے سنگ میل سے صرف 47 رنز کی دوری پر رہ گئے ہیں۔
ریکارڈ توڑنے پر ستائش نہ ہونے کے سوال پر یونس خان نے کہاکہ آپ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے پوچھنا چاہیے کہ وہاں پر خوشی کیوں نہیں منائی گئی، مجھے اس کی پروا بھی نہیں ہے، میں نے یہ اعزاز حاصل کیا اور جو کوئی بھی مجھے اس پر سراہے گا خوشی ہوگی، یہ صرف میرے نہیں بلکہ پورے ملک کیلیے ریکارڈ ہے، ہم سب کو اس پر فخر محسوس ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ پاو¿ں گا لیکن اب جبکہ میں ایسا کرچکا تواس پر غرور نہیں کروں گا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ٹیم ان سمیت مصباح الحق پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے تو یونس خان نے کہا کہ ہم یہ بات سمجھتے اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں، مگر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے، ہم دونوں سینئر کھلاڑی اور میں چاہتا ہوں کہ ہر بار ویسا پرفارم کروں جس کی مجھ سے توقع کی جاتی ہے۔ یونس خان نے نوجوان اوپنر شان مسعود کو تسلسل کے ساتھ مواقع فراہم کرنے کی بھی حمایت کردی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…