ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں مختلف پابندیاں لگا دی گئیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے آئندہ دو ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشنز کے مطابق اسلام آباد میں اذان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ کسی بھی قسم کے لاؤڈ اسپیکر، ساؤنڈ سسٹم یا ایمپلی فائر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کیسٹ پلیئرز، سی ڈی/ڈی وی ڈی سسٹمز اور وہ تمام آلات جن کا استعمال فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز تقاریر کے لیے کیا جا سکتا ہو، بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے قرآن پاک کی آیات والے اخباری صفحات یا کاغذ کو پیکنگ یا لپیٹنے کے لیے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

پٹاخوں اور آتش بازی کی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور استعمال پر بھی مکمل پابندی لگائی گئی ہے، جبکہ اسلحہ دکھانے یا لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی، تاہم اس میں فوج، رینجرز، پولیس اور نیم فوجی اداروں کے اہلکار مستثنیٰ ہیں۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے راول جھیل اور سملی ڈیمز پر تمام اقسام کی بوٹنگ پر پابندی عائد کی ہے، اور ایجنسیوں میں پیٹرول کی غیر قانونی فروخت یا غیر محفوظ ذخیرہ کرنے کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید براں، کسی بھی مذہبی گروہ کی دل آزاری کے لیے ہینڈ بلز، پمفلٹس، پوسٹرز یا وال چاکنگ کی تقسیم یا نمائش بھی ممنوع ہوگی۔ اسلام آباد کی حدود میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات، جلوس اور مظاہرے بھی نہیں ہو سکیں گے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…