بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

نیوز الرٹ: کھانسی کا یہ شربت استعمال نہ کریں!پابندی لگ گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کھانسی کے شربت سمیت چند ادویات کے مخصوص بیچز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کی فروخت فوری طور پر روکنے اور مارکیٹ سے واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ادارے کی جانب سے جاری الرٹ میں ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس متعلقہ ادویات کے یہ بیچز موجود ہوں تو انہیں فوراً واپس کیا جائے۔الرٹ میں ان ادویات کی تفصیلات بھی شامل ہیں جنہیں ناقص قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھانسی کا شربت ایریکوف سب اسٹینڈرڈ پایا گیا ہے جس میں ڈائی ایتھائلین گلائیکول کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہے، اسی وجہ سے اسے واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لورٹاڈین 10 ملی گرام ٹیبلٹس، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین کے مخصوص بیچز بھی واپس منگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نزلہ، زکام، کھانسی، ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ماہرینِ صحت نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ زکام کی صورت میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں، دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قوتِ مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، اس کے لیے شہری متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال بڑھائیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…