دبئی (این این آئی)دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کے جنگی طیارے کا آئل لیک ہو گیا۔ جس نے بھارتی جہازوں کی حقیقت آشکار کر دی۔ آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے بھارت کے جدید تیجاس طیارے بھی پہنچے۔ تاہم ایئر شو کے موقع پر بھارتی طیارے تیجاس کا آئل لیک ہو گیا۔
جس نے بھارتی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔طیارے سے آئل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ کے ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رسا روکنا پڑا۔ ملٹی رول فائٹر طیارے تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایئر شو میں بھیجا تھا۔طیارے سے آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔















































